
راولپنڈی پولیس نے بتایا کہ جاں بحق نوجوان حق نواز کے بھائی محمد فیاض کی مدعیت میں ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
مقدمے میں مؤقف اپنایا گیا کہ بھائی نے 2سال قبل پسند کی شادی کی تھی اور ان کی 6 ماہ کی بچی بھی ہے اور بھائی سے ہمارا کوئی رابطہ نہیں تھا۔
مدعی نے کہا کہ آج بھائی کے کرنٹ سے انتقال کرنے کی اطلاع موصول ہوئی اور ہمیں شک ہے کہ بھائی کرنٹ لگنے سے جاں بحق نہیں ہوا ہے بلکہ انہیں زہر دے کر قتل کردیا گیا ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔