ٹنڈو جام ٹول پلازہ پر ٹرک ڈرائیوروں کا احتجاجی دھرنا پولیس نے ختم کرا دیا

ٹرک ڈرائیوروں نے کانٹا اور ٹول ٹیکس میں اضافے کے خلاف ٹول پلازہ پر ٹرک کھڑے کر کے دھرنا دیا تھا


ویب ڈیسک August 28, 2024
(فوٹو: فائل)

حیدرآباد میرپورخاص روڈ پر ٹنڈوجام ٹول پلازہ پرٹرک ڈرائیوروں کے احتجاجی دھرنے کو پولیس نے ختم کرا دیا.

پولیس کارروائی کے دوران ڈرائیوروں کی جانب سے شدید مزاحمت کی گئی جس کے دوران سی آئی اے کے ڈی ایس پی اسلم لانگاہ سمیت نو سے زائد پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔

پولیس نے آٹھ سے زائد مظاہرین کو حراست میں لے لیا، جبکہ ٹول پلازے پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی۔

ٹرک ڈرائیوروں نے کانٹا اور ٹول ٹیکس میں اضافے کے خلاف ٹول پلازہ پر ٹرک کھڑے کر کے دھرنا دیا تھا جوکہ دوپہر سے جاری تھا۔

احتجاج کے باعث گھنٹوں سے ٹول پلازے کے مقام پر ٹریفک معطل اور گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں تھیں۔

راہوکی پولیس نے کار سرکار میں مداخلت، ہنگامہ آرائی اور دیگر دفعات کے تحت دس نامزد اور دو سو سے زائد نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں