چیمپئنزکپ مینٹورز کا مشاورتی اجلاس ٹیموں کے اعلان اور شیڈول پر اتفاق

ثقلین مشتاق بیرون ملک اور سرفراز احمد قومی ٹیم کے ساتھ ہونے کی وجہ سے شریک نہ ہو سکے

(فوٹو: فائل)

چیمپئنز ون ڈے کپ کیلیے ٹیم مینٹورز کا مشاورتی اجلاس لاہور میں منعقد ہوا، اس میں جلد شیڈول اور ٹیموں کے اعلان پر اتفاق ہو گیا۔

نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہورمیں ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس سینٹر ندیم خان، مصباح الحق ، شعیب ملک، وقار یونس، ممبر سلیکشن کمیٹی اسد شفیق اور جی ایم ڈومیسٹک جنید ضیا میٹنگ میں شریک ہوئے۔


مزید پڑھیں: چیمپیئنز ون ڈے کپ ٹیموں کے پانچ مینٹورز کا اعلان

ثقلین مشتاق بیرون ملک اور سرفراز احمد قومی ٹیم کے ساتھ ہونے کی وجہ سے شریک نہ ہو سکے، مینٹورز سے شیڈول اور ٹیموں پر تبادلہ خیال کیا گیا، پی سی بی کے مطابق آئندہ چند روز میں تفصیلات کا اعلان کردیا جائیگا۔
Load Next Story