پاکستان فٹبال فیڈریشن نے سابق صدر سمیت 22 افراد پر تاحیات پابندی لگادی
فیڈریشن کی سپلنری کمیٹی نے تمام اثاثے، بشمول سرکاری گاڑیاں، واپس کرنے کا حکم دیدیا
پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کی نارملائزیشن کمیٹی نے سابق صدر سمیت کئی عہدیداروں پر تاحیات پابندی عائد کردی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ایف ایف ڈسپلنری کمیٹی نے سابق صدر اشفاق حسین سمیت 22 افراد پر تاحیات پابندی عائد کی ہے، جس میں سید اشفاق حسین شاہ، ظاہر شاہ، عامر ڈوگر، سردار نوید کے علاوہ نوید اکرم، رحیم بلوچ اور دوست محمد خان، محمد نعمان ، رانا اشرف، سعید رسول اور عزیز بھی شامل ہیں۔
نارملائزیشن کمیٹی کی جانب سے پابندی کے نتیجے میں عزیز اللہ، فقیر محمد ، فرزانہ رؤف، محمد سلیم، تصور عزیز اور صدیق شیخ بھی تاحیات فٹبال سے آؤٹ ہوگئے ہیں۔
مزید پڑھیں: عمران خان نے بنگلا دیش سے شکست کے بعد محسن نقوی کی اہلیت پر سوال اٹھا دیا
ڈسپلنری کمیٹی نے ان تمام افراد کو سات دن کے اندر پی ایف ایف کے تمام اثاثے، بشمول سرکاری گاڑیاں، واپس کرنے کا حکم دیا ہے اگر وہ اس حکم کی تعمیل میں ناکام رہتے ہیں تو ان کے خلاف فوجداری مقدمات دائر کیے جائیں گے۔
پی ایف ایف کے آئین کے آرٹیکل 70 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک متوازی تنظیم تشکیل دی، جو پی ایف ایف کے قواعد و ضوابط کے منافی ہے۔