مغربی افریقا میں ایبولا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 500 سے تجاوز کرگئی

افریقی ملک گیانا اس وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہوا جہاں اب تک 307 افراد ہلاک ہوچکے ہیں، عالمی ادارہ صحت


AFP July 08, 2014
گیانا، سائبیریا اور سیرا لیون میں ایبولا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 850 تک پہنچ گئی ہے جن میں سے بیشتر کی حالت تشویشناک ہے، غیر سرکاری اعداد شمار فوٹو: فائل

مغربی افریقی ممالک گیانا، لائبیریا اور سیرا لیون میں جان لیوا ''ایبولا '' وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 518 ہوگئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق عالمی ادارہ صحت کی تازہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 4 روز میں ایبولا وائرس سے متاثرہ ممالک میں 50 نئے کیسز سامنے آئے جن میں سے 25 افراد کی حالت تشویشناک ہے، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس خطرناک وائرس سے سب سے زیادہ افریقی ملک گیانا متاثر ہوا جہاں اب تک 408 کیسز سامنے آچکے ہیں جن میں 307 افراد ہلاک ہوگئے، لائبیریا میں 131 متاثرہ افراد میں سے 84 نے دم توڑ دیا جبکہ سیرا لیون میں 305 متاثرہ افراد میں سے 127 لقمہ اجل بنے۔

دوسری جانب غیر سرکاری اعداد وشمار کے مطابق ان ممالک میں ایبولا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 850 تک پہنچ گئی ہے جن میں سے زیادہ تر کی حالت تشویشناک ہے۔

واضح رہے کہ ایبولا ایک جان لیوا اور انتہائی خطرناک وائرس ہے جس سے متاثرہ افراد میں سے تقریباً 90 فیصد ہلاک ہوجاتے ہیں جبکہ اس کی علامات میں تیز بخار، جسم میں درد، قے آنا اور کبھی کبھی اندرونی خون بہنا جیسی علامات شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |