رمضان پکوان میں پیش ہیں کھٹے میٹھے چنے

مزیدار کھٹے میٹھے چنے بنانے کی ترکیب جو آپ کے افطار دسترخوان کی رونق میں اضافہ کرے گے


ویب ڈیسک July 08, 2014
مزیدار کھٹے میٹھے چنے بنانے کی ترکیب جو آپ کے افطار دسترخوان کی رونق میں اضافہ کرے گے۔

FAISALABAD: ایکسپریس رمضان پکوان میں پیش ہیں مزیدار کھٹے میٹھے چنے بنانے کی ترکیب جو آپ کے افطار دسترخوان کی رونق میں تو اضافہ کرے گے لیکن ساتھ ہی ساتھ انہیں کھانے والے اپنی انگلیاں چاٹنے پر مجبور اور بنانے والے کی تعریف کئے بغیر نہ رہ پائیں گے۔

اجزا:

ابلے ہوئے کالے چنے (250 گرام)، ابلا ہوا آلو (ایک عدد)، تیل (ایک چوتھائی پیالی)، ثابت سفید زیرہ (ایک چائے کا چمچا)، کڑی پتے (20عدد)، ادرک لہسن کا آمیزہ (ایک چائے کا چمچا)، پسی ہوئی لال مرچ (ایک چائے کا چمچا)، نمک (ایک چائے کا چمچا)، املی کا گودا (ایک چوتھائی یا آدھی پیالی)، چینی (ایک چائے کا چمچا)، چاٹ مسالا (ایک چائے کا چمچا)، ہرا دھنیا (گارنش کے لیے)

ترکیب:

ایک فرائی پین میں تیل گرم کرکے ثابت سفید زیرہ، کڑی پتے اور ادرک لہسن کا آمیزہ ڈال کر تل لیں۔ اب اس میں پسی ہوئی لال مرچ، نمک ، کالے چنے، املی کا گودا اور چینی اور چاٹ مسالا ڈال کر ملا لیں۔ اس کے بعد اس میں آلو ڈال کر ایک پیالی میں نکالیں۔ آخر میں اسے ہرے دھنیے سے گارنش کر کے دسترخوان پر رکھیں۔ لیجئے تیار ہیں مزید کھٹے میٹھے چنے جو بڑھائیں رونک آپ کے افطار دسترخوان کی۔

 


نوٹ: اگر آپ بھی ہمیں کھانے کی ترکیب بھیجنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور اپنی تحریر، تصویر، مکمل نام، فون نمبر ، فیس بک اور ٹویٹر آئی ڈیز اوراپنے مختصر مگر جامع تعارف کے ساتھ [email protected] پر ای میل کریں۔ ترکیب کے ساتھ ڈش کی اصلی تصاویر بھیجنا ضروری ہے۔



تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں