جیل ریفارمز ایجنڈا کے تحت محکمہ جیل خانہ جات میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے

پالیسی کے تحت ایک جیل میں 3 سال گزارنے والے افسرا ن کو ٹرانسفر کیا گیا ہے


ویب ڈیسک August 28, 2024
تقرری اور تبادلے کے احکامات محکمہ داخلہ پنجاب نے جاری کیے:فوٹو:فائل

جیل ریفارمز کے تحت پنجاب میں محکمہ جیل خانہ جات میں بڑے پیمانے پر تقرر اور تبادلے کے احکامات جاری کردئیے گئے۔

محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری کیے گئے احکامات اورپالیسی کے مطابق ایک جیل میں 3 سال کی مدت پوری کرنے والے افسران کو ٹرانسفر کیا گیا ہے۔ جیل ریفارمز پالیسی کے مطابق انتظامی فیصلوں کے علاوہ کسی کو جیل میں تعیناتی کے پہلے سال ٹرانسفرنہیں کیا جاتا۔

پنجاب کے محکمہ جیل خانہ جات میں کیے تبادلوں اور تقرریوں کے مطابق نازک شہزاد سپرنٹنڈنٹ جوینائل جیل فیصل آباد، ملک لیاقت علی سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل میانوالی، ٹیپو سلطان سپرنٹنڈنٹ سب جیل شجاع آباد، فرخ سلطان سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل فیصل آباد ،علی اکبر سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل جھنگ، آفتاب احمد ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل، علی امیر شاہ ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل راولپنڈی، سیدہ امبر نقوی لیڈی ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل لاہور، فریحہ اشرف سپریٹنڈنٹ ویمن جیل ملتان، بلقیس مریم لیڈی ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل گجرات، سمرین اکرم لیڈی ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل ساہیوال،کشور ناہید لیڈی ڈپٹی سپرٹنڈنٹ سینٹرل جیل گوجرانولہ تعینات کیے گئے ہیں۔

پنجاب کے دیگر جیلوں میں بھی تقرری اور تبادلے کیے گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں