تاجروں نے ثابت کیا حکمرانوں کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا جائے گا منعم ظفر
صنعتکاروں نے کامیاب شٹرڈاؤن ہڑتال کرکے ثابت کیا کاروبار کو تباہ کرنے کی پالیسی منظور نہیں، امیر جماعت اسلامی کراچی
امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ تاجروں نے ثابت کیا حکمرانوں کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا جائے گا۔
کراچی میں تاجروں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منعم ظفر نے کہا کہ تاجر برادری اور صنعتکاروں نے کامیاب شٹرڈاؤن ہڑتال کرکے ثابت کیا کہ صنعتوں اور کاروبار کو تباہ کرنے کی پالیسی منظور نہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے تجارتی مرکز میں کاروبار بند ہے، کاروباری طبقے، تاجروں، طلبہ، وکلاء، مزدوروں نے ثابت کیا عوام متحد ہوں تو حکمرانوں کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا جائے گا۔
بجلی کے بلوں میں اضافے، ٹیکسوں کیخلاف ملک گیرشٹرڈاؤن ہڑتال
امیر جماعت اسلامی کراچی کا کہنا تھا کہ ہر جگہ کاروبار بند ہے، تاجروں پر تاجر دشمن اسکیم مسلط کی گئی، انڈسٹری پر ایکسپورٹ ٹیکس لگا دیا گیا، یہ پالیسی عوام کو قبول نہیں ہے، تمام آپشن استعمال کریں گے تحریک جاری رہیگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کے عوام کو ہڑتال کامیاب بنانے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔