گلگت ایبٹ آباد مانسہرہ اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے

زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی اور اس کا مرکز کشمیر کا شمال مغربی علاقہ تھا، زلزلہ پیما مرکز


ویب ڈیسک July 08, 2014
زلزلے کے نیتجے میں کسی جانی ومالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ فوٹو: فائل

ایبٹ آباد، گلگت، مانسہرہ، ننکانہ صاحب اور ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے، ہنزہ، شانگلہ، غذر اور اس کے گردو نواح میں بھی محسوس کئے گئے جس کے باعث لوگ اپنے گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 3 ریکارڈ کی گئی اور اس کا مرکز کشمیر کا شمال مغربی علاقہ تھا تاہم اس سے کوئی جانی ومالی نقصان نہیں ہوا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں