آپریشن ’’ضرب عضب‘‘ چند ہفتوں میں مکمل کرلیا جائے گا گورنر خیبرپختونخوا

شمالی وزیرستان دہشت گردوں کا مرکز بن چکا تھا وہاں آپریشن کا فیصلہ ریاست کی رٹ کو بحال کرنا ہے،مہتاب عباسی


ویب ڈیسک July 08, 2014
خواہش ہے کہ شمالی وزیرستان میں جلد امن قائم ہوجائے اور آئی ڈی پیز باعزت واپس جاسکیں،سردار مہتاب عباسی،فوٹو:فائل

گورنر خیبرپختونخوا سردار مہتاب عباسی نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب کو چند ہفتوں میں مکمل کرلیا جائے گا۔


گورنر ہاؤس پشاور میں وزیراعظم منی ٹرانفسر اسکیم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سردار مہتاب عباسی نے کہا کہ حکومت اور فوج کا فیصلہ ہے کہ بد امنی کو ختم کیا جائے جس کے لیے شمالی وزیرستان میں آپریشن کامیابی سے جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ شمالی وزیرستان دہشت گردوں کا مرکز بن چکا تھا وہاں آپریشن کا فیصلہ ریاست کی رٹ کو بحال کرنا ہے جبکہ علاقے میں آپریشن چند ہفتوں میں مکمل کرلیا جائے گا۔


سردار مہتاب عباسی نے کہا کہ متاثرین کو موبائل سم کے ذریعے امدادی رقوم کی تقسیم کا عمل شروع کردیا گیا ہے جبکہ ہماری بھی کوشش ہے کہ آئی ڈی پیز کو گھر کے قریب ہی امدادی رقوم مل سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری خواہش ہے کہ شمالی وزیرستان میں جلد امن قائم ہوجائے اور آئی ڈی پیز باعزت واپس جاسکیں۔


واضح رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد میں وزیردفاع خواجہ آصف کا میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب سے متعلق کوئی ٹائم فریم نہیں دیا جاسکتا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں