کراچی میں آج ہونے والی بارش کے اعداد وشمار جاری
شہر کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے
کراچی میں آج ہونے والی بارش کے اعداد وشمار جاری کردئیے گئے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش گلشن حدید اور قائد آباد میں 9 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ کیماڑی میں 3.5 ملی میٹرریکارڈ کی گئی۔ اولڈ ائیرپورٹ میں 2.2 ملی میٹربارش ریکارڈ ہوئی۔
اعداد وشمار کے مطابق آج سب سے کم بارش جناح ٹرمینل اور محکمہ موسمیات کمپلیکس میں 2.1 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ شہر کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ محکمہ موسمیات نے رات مزید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔