خیبر جمرود میں پولیس پر فائرنگ سے دو اہلکار شدید زخمی

جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہوگئے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس


ویب ڈیسک August 28, 2024
(فوٹو: فائل)

خیبر کے علاقے جمرود میں کارخانوں پھاٹک کے پاس پولیس پر فائرنگ سے دو اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کارخانوں وزیر ڈھنڈ میں نامعلوم افراد نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کردی جس سے دو پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔ اطلاع ملتی ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پہنچ گئی اور ملزمان کی تلاش میں آپریشن شروع کردیا۔

پولیس کے مطابق جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہوگئے، زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں زخمیوں کا علاج جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں