وادی تیراہ میں مارے گئے 25 دہشت گردوں کی ویڈیو منظرِ عام

ویڈیو میں افغانستان سے دراندازی کرنے والے خوارج کو جہنم واصل ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے


خالد محمود August 28, 2024
(فوٹو : ویڈیو اسکرین گریب)

پاک فوج کی ضلع تیراہ میں فتنتہ الخوارج کے خلاف 20 اگست سے جاری انٹیلی جینس بیسڈ آپریشنز میں جہنم واصل ہونے والے دہشت گردوں کی ویڈیو اور تصاویر منظرِ عام پر آگئیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ویڈیو میں افغانستان سے دراندازی کرنے والے خوارج کو جہنم واصل ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، سیکیورٹی فورسز کے جاری آپریشنز میں اب تک 25 خوارج جہنم واصل ہو چکے ہیں جبکہ 11 دہشت گرد زخمی ہوئے۔

یہ پڑھیں : بلوچستان، سیکیورٹی فورسز سے مقابلے میں ہلاک دہشت گردوں کی تصاویر سامنے آگئیں

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق جہنم واصل ہونے والے دہشت گردوں میں خارجی سرغنہ ابوذر عرف صدام بھی شامل ہے، شدید خوف و ہراس میں خوارج اپنی لاشیں چھوڑ کر بھاگ گئے، سیکیورٹی فورسز کے انٹیلی جینس بیسڈ آپریشنز کے نتیجے میں خوارج بھاری نقصان اٹھانے کے بعد بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔

[video width="848" height="480" mp4="https://c.express.pk/2024/08/whatsapp-video-2024-08-28-at-1.41.53-pm-1724834708.mp4"][/video]

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج فتنتہ الخوارج کے مکمل خاتمے تک انٹیلی جینس بیسڈ آپریشن جاری رکھے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔