ای سی سی اجلاس کل طلب ہوم ریمی ٹینس اسکیم پر نظر ثانی کی منظوری کا امکان
تھانہ کوٹ، رائے کوٹ کی ری الائنمنٹ کیلئے پاکستان چین کے درمیان فریم ورک ایگریمنٹ پر عمل درآمد کی منظوری کا بھی امکان
کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل دوپہر دو بجے طلب کرلیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ہونے والے ای سی سی کے اجلاس میں تین نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔ اجلاس میں ترسیلات زر بڑھانے کیلئے ہوم ریمی ٹینسز اسکیم پر نظر ثانی کی تجویز کی منظوری کا امکان ہے۔
اجلاس میں 39 کلومیٹر طویل چکدرہ، تیمر گرہ روڈ پراجیکٹ کی منظوری کا بھی امکان ہے۔
اجلاس میں سی پیک کے تحت تھانہ کوٹ، رائے کوٹ کی ری الائنمنٹ کیلئے پاکستان اور چین کے درمیان فریم ورک ایگریمنٹ پر عمل درآمد کی منظوری کا بھی امکان ہے۔