آئی سی سی رینکنگ بابراعظم کی 6 درجہ تنزلی رضوان کی ترقی

شاہین آفریدی بھی 2 درجہ نیچے آگئے

شاہین آفریدی بھی 2 درجہ نیچے آگئے (فوٹو: ایکسپریس ویب)

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی۔

آئی سی سی کی جانب سے تازہ ترین رینکنگ کے مطابق ٹیسٹ رینکنگ میں بابراعظم کی ناقص کارکردگی کے باعث 6 درجہ تنزلی ہوئی ہے جبکہ رضوان 7 درجے ترقی پاکر ٹاپ 11 میں شامل ہوگئے ہیں۔

ٹیسٹ رینکنگ میں انگلینڈ کے جو روٹ پہلی، کین ولیمسن اور ڈیرل مچل باالترتیب دوسری تیسری پوزیشن پر براجمان ہیں جبکہ انگلینڈ کے ہیری بروکس 3 درجہ ترقی کے بعد چوتھی پوزیشن پر آگئے ہیں۔


مزید پڑھیں: پاک بنگلادیش ٹیسٹ سیریز؛ قومی ٹیم میں 3 تبدیلیوں کا امکان

اسی طرح بابراعظم تیسری پوزیشن سے نویں پوزیشن پر گر گئے ہیں، انکے ریٹنگ پوائنٹس کی تعداد 734 ہے جبکہ رضوان 11ویں نمبر پر موجود ہیں انکے ریٹنگ پوائنٹس کی تعداد 728 ہے جبکہ 7 رجے ترقی ہوئی ہے۔ سعود شکیل ایک درجہ ترقی پاکر 13ویں نمبر پر موجود ہیں۔

مزید پڑھیں: قتل کے مقدمے میں نامزد شکیب الحسن کیا دوسرا ٹیسٹ میچ کھیلیں گے؟

بالنگ میں بھی شاہین آفریدی 8ویں سے 10ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں انکی رینکنگ میں دو درجہ تنزلی ہوئی ہے۔
Load Next Story