شردھا کپور کی استری 2 کے سرکٹے کو بگ باس کی آفر

رواں سال اکتوبر سے بگ باس سیزن 18 کا آغاز ہوگا

سنیل کمار مقبوضہ کشمیر کی پولیس کے ساتھ کام کرتے ہیں : فوٹو : ویب ڈیسک

بالی ووڈ کی بلاک بسٹر کامیڈی ہارر فلم 'استری 2' میں دیوہیل سرکٹے کا کردار ادا کرنے والے اداکار سنیل کمار کو بھارتی ریئلیٹی شو 'بگ باس' کی آفر ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار سنیل کمار نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بگ باس میں بطورِ کنٹیسٹنٹ شرکت کرنے سے متعلق انکشاف کیا۔

سنیل کمار نے کہا کہ مجھے بگ باس سے کال آئی ہے، اُنہوں نے مجھے رواں سال اکتوبر میں شروع ہونے والے سیزن 18 میں بطور کنٹیسٹنٹ شرکت کی پیشکش کی ہے۔

اداکار نے کہا کہ میں نے اس بارے میں سوچنے کے لیے بگ باس کے میکرز سے تھوڑا وقت مانگا ہے کیونکہ میں پولیس میں ملازمت کرتا ہوں تو پہلے مجھے چھٹی کا پوچھنا پڑے گا، اُس کے بعد ہی کوئی فیصلہ کرسکوں گا۔


مزید پڑھیں: 100 کروڑ کا بزنس! شردھا کپور کی 'استری 2' نے تاریخ رقم کردی

اُنہوں نے کہا کہ میں جب واپس ڈیوٹی پر جاؤں گا تو وہاں اپنے پولیس افسروں سے چھٹی کے حوالے سے بات کروں گا، ویسے تو میرے افسر مجھے فلموں اور اشتہاروں میں کام کرنے میں بہت سپورٹ کرتے ہیں اور چھٹی بھی دے دیتے ہیں لیکن اس کے باوجود، پہلے مجھے اُنہیں بگ باس کی آفر کے بارے میں آگاہ کرنا ہوگا۔

سنیل کمار نے مزید کہا کہ مجھے اُمید ہے کہ میرے افسر بگ باس میں شرکت کے لیے مجھے چھٹی دے دیں گے کیونکہ وہ مجھے کبھی انکار نہیں کرتے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار سنیل کمار مقبوضہ کشمیر کی پولیس کے ساتھ کام کرتے ہیں، اس کے علاوہ، وہ اداکاری کی دُنیا کا بھی حصہ ہے۔

واضح رہے کہ 15 اگست کو ریلیز ہونے والی فلم 'استری 2' نے دنیا بھر کے باکس آفس پر 589 کروڑ روپے کی کمائی کرلی ہے جبکہ تاحال فلم کی کمائی کا سلسلہ جاری ہے۔
Load Next Story