تمام راستے بند کیے گئے تو حکومت ہٹانے کی تحریک شروع کرسکتے ہیں امیرجماعت اسلامی

ایکسٹینشن کے معاملات کی وجہ سے سیاستدانوں نے ایک دوسرے سے میل ملاپ شروع کیا ہے، حافظ نعیم الرحمن


ویب ڈیسک August 28, 2024
بجلی کے ٹیرف پورے پاکستان کے لیے کم ہونا چاہئیں، امیرجماعت اسلامی:فوٹو:فائل

جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ تمام راستے بند کیے گئے تو حکومت ہٹانے کی تحریک شروع کرسکتے ہیں۔

منصورہ میں پریس کانفرنس میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ ہمارے ساتھ حکومت نے معاہدہ کیا اس کو 20 دن گزر گئے ہیں۔ بجلی کے ٹیرف میں پورے پاکستان میں کمی ہونا چاہیے۔ تمام راستے بند کیے گئے تو حکومت ہٹانے کی تحریک شروع کرسکتے ہیں۔آج کی ہڑتال جماعت اسلامی اور تاجروں کی نہیں پوری پاکستانی قوم کی ہڑتال ہے۔ ہمارا مسلہ پاکستان کے عوام اور ان کے مسائل ہیں۔

حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ کراچی سے لے کر کے پی کے اور پنجاب کے عوام اظہار یکجتی کر رہے ہیں۔ اب ایسا نہیں چلے گا کہ آپ بجلی مہنگی کریں اور بے جا ٹیکس لگائیں۔ اب آئی پی پی کا بوجھ پاکستانی برداشت نہیں کریں گے۔ یہ مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال پہلا قدم ہے اس کے بعد تمام تاجر تنظیموں اور سیاسی و سماجی شخصیات سے مشاورت شروع کی جائے گی۔

امیرجماعت اسلامی نے کہا کہ جب باجوہ صاحب کی ایکسٹینشن ہوئی تو تمام سیاسی جماعتوں نے حمایت کی تھی۔ جماعت اسلامی سمجھتی ہے کہ کسی بھی اہم شخصیت کی مدت میں توسیع کے لیے ضابطہ موجود ہے۔ ایکسٹینشن کے معاملات کی وجہ سے سیاستدانوں نے ایک دوسرے سے میل ملاپ شروع کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں