موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بہتر کردی
موڈیز نے پاکستان کا آؤٹ لک بھی اسٹیبل سے بڑھا کر پوزیٹیو کردیا ہے
عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ اَپ گریڈ کردی۔
موڈیز کی ویب سائٹ پر جاری کردہ رپورٹ کے مطابق موڈیز نے پاکستان کے مقامی اور غیرملکی کرنسی قرضوں کے لیے ایشور اور سینئر ان سیکیورڈ ریٹنگ Caa3 سے بڑھا کر Caa2 کردی۔
موڈیز کی جانب سے پاکستان کا آؤٹ لک بھی اسٹیبل سے بڑھا کر پوزیٹیو کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : موڈیز ریٹنگ میں بہتری معاشی پالیسیوں کے درست ہونے کا عالمی اعتراف ہے، وزیراعظم
موڈیز نے کہاہے کہ پاکستانی معیشت کا منظر نامہ مثبت ہے، پاکستان کی بہتر ہوتی معاشی صورتحال پر ریٹنگ Caa2 کی گئی، پاکستان کے ڈیفالٹ رسک میں کمی بھی ریٹنگ بہتر ہونے کا سبب ہے، پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر جون 2023ءسے تقریباً دگنا ہو چکے ہیں۔
موڈیز کا کہنا ہے کہ پاکستان کی لیکویڈیٹی صورتحال میں معمولی بہتری بھی ریٹنگ بہتر ہونے کا سبب ہے، 12 جولائی 2024ء کو آئی ایم ایف کے اسٹاف لیول معاہدے کے بعد آئندہ دو سے تین سال میں پاکستان کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے فنانسنگ کے ذرائع زیادہ پر اعتماد ہیں۔