شور شرابے والے محلے میں ہارٹ اٹیک کا خطرہ بڑھ جاتا ہے تحقیق

مطالعات یورپی سوسائٹی آف کارڈیالوجی کی سالانہ میٹنگ میں پیش کیے گئے ہیں


ویب ڈیسک August 28, 2024
[فائل-فوٹو]

نئی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ پاس پڑوس میں شور شرابا دل کی صحت متاثر کرکے ہارٹ اٹیک کا خطرہ بڑھا دیتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تحقیق میں پتا چلا ہے کہ اگر 50 سال سے کم عمر کے لوگ شور مچانے والے علاقے میں رہتے ہیں تو دل کے دورے کا زیادہ خطرہ ہوتا ہے۔

اسی طرح ایک اور تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ دل کے دورے سے بچ جانے والوں میں بھی دل کی صحت کا خطرہ اور زیادہ ہوجاتا ہے اگر اگر محلے میں شور شرابے کا مسئلہ ہو۔

فرانس کی یونیورسٹی آف برگنڈی اینڈ ہاسپٹل آف ڈیجون سے تعلق رکھنے والی ماریانے زیلر نے کہا کہ یہ اعداد و شمار بصیرت فراہم کرتے ہیں کہ شور کی نمائش دل کی صحت کو خاطر خواہ متاثر کرتی ہے۔

دونوں مطالعات لندن میں یورپی سوسائٹی آف کارڈیالوجی کی سالانہ میٹنگ میں پیش کیے گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں