وزیراعظم کی چوہدری نثار کو ملک بھر کی سیکیورٹی فول پروف بنانے کیلئے اقدامات کی ہدایت
ملاقات میں آپریشن ضرب عضب، تحریک انصاف کے لانگ مارچ سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال ہوا
FAISALABAD:
وزیر اعظم نواز شریف نے اسلام آباد سمیت ملک بھر كی سیكیورٹی فول پروف بنانے كے لئے وزیر داخلہ چوہدری نثار كو صوبوں سے مل كر اقدامات كرنے كی ہدایات جاری كردی ہیں۔
وزیر داخلہ چوہدری نثار نے وزیر اعظم ہاؤس میں نواز شریف سے ملاقات کی جس میں ملكی سیاسی صورت حال، آپریشن ضرب عضب، تحریک انصاف اور عوامی تحریک كی احتجاجی تحریكوں سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال ہوا جبکہ وزیر اعظم نے وزیر داخلہ کو اسلام آباد سمیت ملک بھر كی سیكیورٹی كو فول پروف بنانے كے لئے صوبوں سے مل كر اقدامات كرنے كی ہدایت كی۔ ملاقات کے دوران اہم اداروں میں سربراہوں کی تعیناتی کے معاملے پر بھی بات ہوئی اور فیصلہ كیا گیا كہ نادرا كے مستقل چئرمین كا تقرر میرٹ پر كیا جائے گا۔
وزیر داخلہ نے نواز شریف کو امن وامان کی مجموعی صورتحال سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا كہ وہ وزارت كے تمام امور مكمل طور پر دیکھ رہے ہیں، چوہدری نثار نے وزیر اعظم کو مسلم لیگ (ن) كی پارلیمانی پارٹی كا اجلاس جلد بلانے كی تجویز بھی دی۔