بچوں کی غیر قانونی اسمگلنگ کیس کی سماعت صارم برنی عدالت میں پیش

مقدمے کے گواہ واصف شبیر نے مجسٹریٹ کے روبرو 164 کا بیان قلم بند کروا دیا


August 28, 2024
فوٹو- فائل

جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے بچوں کی اسمگلنگ اور دستاویزات میں ردوبدل کے مقدمے میں گواہ کا بیان قلمبند کرلیا، کراچی سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت کے روبرو بچوں کی اسمگلنگ اور دستاویزات میں ردوبدل کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔

ملزم صارم برنی کو جیل حکام نے عدالت میں میں پیش کیا، مقدمے کے گواہ واصف شبیر نے مجسٹریٹ کے روبرو 164 کا بیان قلم بند کروا دیا۔

گواہ نے کہا کہ میں نے اپنی دو بیٹیوں کو صارم برنی ٹرسٹ کے حوالے کیا اور قانونی تقاضے پورے کیے، میں اس دوران بچیوں سے ملاقات کرتا رہا ان کو گھر بھی لایا۔ کچھ عرصے بعد ایف آئی اے کی جانب سے بلایا گیا کہ میرے بچوں کو باہر لے جایاگیا ہے۔

وکیل صفائی نے کہا کہ گواہ ایک عدالت سے مفرور ہے کیا ایسے شخص کا عدالت میں بیان ہوسکتا ہے، عدالت نے گواہ کا بیان مقدمے کے کا حصہ بنادیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔