ٹرمپ کی مشکلات میں اضافہ کیپیٹل ہل حملہ کیس میں پہلے ملزم کو سزا

کیپیٹل ہل حملے میں ملوث مائیکل اسپارک کو 4 سال 5 ماہ قید اور 2 ہزار ڈالر جرمانے کی سزا سنائی گئی


ویب ڈیسک August 28, 2024
کیپیٹل ہل حملے میں ملوث مائیکل اسپارک کو 4 سال 5 ماہ قید اور 2 ہزار ڈالر جرمانے کی سزا سنائی گئی

گزشتہ صدارتی الیکشن میں ٹرمپ کی دھاندلی کے الزام والی اشتعال انگیز تقریر سُن کر کیپیٹل ہل پر حملہ کرنے والوں میں سے پہلے ملزم کو قید اور جرمانے کی سزا سنادی گئی۔

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق ملزم مائیکل اسپارکس کو 6 جنوری 2021 کو کیپیٹل ہل پر ہونے والے حملے میں تھوڑ پھوڑ سمیت کئی جرائم میں قصوروار قرار دیا گیا تھا اور انھیں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز کی مدد سے شناخت کیا گیا تھا۔

ان ویڈیوز میں مائیکل اسپارک اور ان کے دوستوں کا کہنا تھا کہ وہ کیپیٹل ہل میں داخل ہوچکے ہیں۔ ویڈیوز میں توڑ پھوڑ کرنے اور آگ لگاتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

آج ضلعی عدالت نے کیپیٹل ہل حملہ کیس میں ملزم مائیکل اسپارکس کو جرم ثابت ہونے پر 4 سال اور 5 ماہ قید کی سزا سنائی اور 2 ہزار ڈالر کا جرمانہ عائد کیا۔

فیصلے میں پابند کیا گیا ہے کہ ملزم کو سزا مکمل ہونے کے بعد 3 سال تک نگرانی میں بھی رکھا جائے گا۔

یاد رہے کہ 2020 میں ہونے والے صدارتی الیکشن میں ڈونلڈ ٹرمپ نے جوبائیڈن سے اپنی شکست کو تسلیم نہیں کیا تھا اور الیکشن میں دھاندلی کے الزامات لگاتے ہوئے اشتعال انگیز تقریر کی تھی۔

مبینہ طور پر ٹرمپ کے اکسانے پر ان کے مشتعل حامی کیپیٹل ہل میں داخل ہوگئے۔ ارکان اسمبلی کو زدوکوب کیا گیا، توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ ہوا۔ پولیس نے بھی فائرنگ کی۔ 4 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں