بھارتی میڈیا ذرائع کے مطبق فلم کی ہدایت کاری انوکالپ گوسوامی کریں گے جبکہ عباس مستان تخلیقی نگران کے طور پر کام کریں گے۔
ذرائع کے مطابق کپل شرما نے باضابطہ طور پر 'کس کس کو پیار کروں 2' میں کام کرنے کے لیے سائن کر لیا ہے اور اس سال کے آخر تک شوٹنگ شروع کرنے کی توقع ہے۔
پہلی فلم کے کامیاب ہونے کے بعد اداکار نے مختلف طرز کی فلموں کو آزمایا لیکن اب وہ ایک مکمل کامیڈی فلم کے ساتھ واپسی کے لیے پرجوش ہیں۔
واضح رہے کہ پہلی فلم میں ارباز خان، ایلی اورم، سپریا پاٹھک، ورون شرما، منجری پھاڈنیس، سمرن کور مندی اور سائی لوکور جیسے فنکار شامل تھے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔