مظفر گڑھ کے تھانے سے فرار ہونے والا دہشت گرد ساتھی سمیت مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا

دہشتگرد کو 2 روز قبل سرچ آپریشن کے دوران گرفتار کیا گیا تھا جس کی نشاندہی پر 2 کلو وزنی 3 بم بھی برآمد کیے گئے،پولیس


ویب ڈیسک July 08, 2014
پولیس مقابلے میں مارے گئے دہشت گردوں کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لئے قریبی اسپتال منتقل کردیا ہے، ڈی پی او

صدر میں واقع تھانہ علی پور سے فرار ہونے والا دہشت گرد مبینہ پولیس مقابلے میں ساتھی سمیت ہلاک ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مظفر گڑھ کے علاقے صدر میں واقع تھانہ علی پور پر دہشت گردوں کی جانب سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں سب انسپکٹر اور سپاہی زخمی ہوگئے جبکہ دہشت گرد اپنے ساتھی کو چھڑا کر لے گئے جس کے بعد پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے علاقے میں سرچ آپریشن کردیا تاہم اس دوران فرارہونے والے دہشت گردوں نے پولیس پر فائرنگ کردی جب کہ پولیس کی جوابی فائرنگ میں فرار ہونے والا دہشت گرد اور اس کا ساتھی ہلاک جبکہ دیگرساتھی فرار ہوگئے۔

ڈی پی او کے مطابق فرار ہونے والے ملزم صائم کو 2 روز قبل علی پور میں سرچ آپریشن کے دوران گرفتار کیا گیا تھا جس کی نشاندہی پر 2 کلو وزنی 3 بم بھی برآمد کیے گئے تھے۔ پولیس نے ملزمان کے زیر استعمال کار اور موٹرسائیکل قبضے میں لے کر ان کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لئے قریبی اسپتال منتقل کردیا ہے جبکہ حملے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کو بھی اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔