توہین آمیز فلم قابل مذمت ہے عوام کو پرامن احتجاج ریکارڈ کرانا چاہیے نواز شریف

لوڈشیڈنگ،مہنگائی،بیروزگاری ختم کر کے پاکستان کو دوبارہ ایشین ٹائیگر بنائیں گے ، جاتی عمرا میں پارٹی کارکنوں سے گفتگو۔

لوڈشیڈنگ، مہنگائی، بیروزگاری ختم کر کے پاکستان کو دوبارہ ایشین ٹائیگر بنائیں گے ، جاتی عمرا میں پارٹی کارکنوں سے گفتگو۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

DERA ISMAIL KHAN:
مسلم لیگ ( ن) کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم کی لوٹی گئی دولت کوسوئس بینکوں سے ہر صورت واپس لایاجائے گا۔


لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں جائیںگے 'کر پٹ حکمرانوں سے قوم کونجات دلائیں گے ، لوڈشیڈنگ ، مہنگائی ،بیروزگاری کا خاتمہ کر کے پاکستان کوایک مرتبہ پھر ایشین ٹائیگر بنائیںگے ، حکمران عوام کودھوکا دے رہے ہیں ،ان کوآخرکار سپریم کورٹ کے فیصلوں پر عمل کر نا ہی پڑے گا۔ وہ جاتی عمرا رائیونڈ میں نمازجمعہ کے بعد پارٹی کارکنوں سے گفتگو کر رہے تھے ۔ نواز شریف نے کہا کہ انشا اﷲ مسلم لیگ (ن) جلداقتدار میں آکر عوام کی بے لوث خدمت کر ے گی ،لوڈ شیڈنگ ،مہنگائی اوربیروزگاری کا خاتمہ کر یںگے،انھوں نے کہا کہ لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیںجائیں گے،ان کوپیسہ واپس لانے کیلیے سپریم کورٹ کاکہناماننا ہی پڑے گا ' یہ پاکستان کی بقا اور سلامتی کا معاملہ ہے ۔

انھوں نے کہا کہ حکمران میرے اوربینظیر کے معاہدے پرچلتے تو آج قوم کی حالت بہتر ہوچکی ہوتی مگر موجودہ حکمرانوں نے قوم کی خدمت کوکوئی اہمیت نہیں دی ، صرف مال بناناجانتے ہیں ۔ این این آئی کے مطابق نواز شریف نے کارکنوں سے ان کے مسائل سے متعلق آگاہی حاصل کی ۔ نوازشریف نے اس موقع پر توہین آمیز فلم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ عوام کو اس پر اپنا پرامن احتجاج ریکارڈکراناچاہیے ۔انھوں نے پشاور میںیوم عشق رسول ﷺ کے موقع پر نجی نیوزچینل کے کارکن کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔
Load Next Story