غزہ کے بعد اسرائیلی فوج کی مغربی کنارے میں جارحیت آپریشن کے نام پر 10 فلسطینی شہید

جنین اور طولکرم کے پناہ گزین کیمپوں پر اسرائیلی فوج نے فضائیہ کی مدد سے ملٹری آپریشن کیا


ویب ڈیسک August 28, 2024
جنین اور طولکرم کے پناہ گزین کیمپوں پر اسرائیلی فوج نے فضائیہ کی مدد سے ملٹری آپریشن کیا

اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے شمالی علاقوں کے پناہ گزین کیمپوں میں گھس کر نام نہاد سیکیورٹی آپریشن میں اپنی روایتی بربریت کا مظاہرہ کیا۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوجوں نے مغربی کنارے کے علاقوں جنین اور طولکرم میں چند مطلوب افراد کی تلاش میں پناہ گزین کیمپوں پر دھاوا بول دیا۔ جہاں زیادہ تر خواتین اور بچے مقیم تھے۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ اس آپریشن میں فضائیہ نے بھی حصہ لیا۔ کئی مواقعوں پر دوبدو لڑائیاں بھی ہوئیں جب کہ الاغوار میں الفارعہ پناہ گزین کیمپ کے نزدیک واقع اسپتالوں کا محاصرہ کر لیا تا کہ مسلح افراد کو وہاں پہنچنے سے روکا جا سکے۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ غزہ میں حملوں میں ملوث جنگجوؤں کی بڑی تعداد مغربی کنارے کے پناہ گزین کیمپوں میں چھپی ہوئی ہے جن کی شناخت اور گرفتاری کے لیے آپریشن کیا گیا۔

جنین میں اسرائیلی فوج نے فائرنگ کرکے 6 فلسطینی نوجوانوں کو شہید کردیا جب کہ طولکرم میں کی گئی ایک کارروائی میں 4 فلسطینی نوجوانوں کو شہید کیا گیا جب کہ یہ آپریشن آخری اطلاعات آنے تک جاری ہے۔

 

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں