بارش کے بعد سندھ میں ڈینگی اور ملیریا کے کیسز میں اضافہ

صوبے میں رواں سال اب تک ڈینگی کے 1167 کیسز رپورٹ کیے جاچکے ہیں جن میں سے 1022 کا تعلق کراچی سے ہے


دعا عباس August 28, 2024
(فوٹو: فائل)

بارش کے بعد نکاسی آب کے ناقص انتظامات کے سبب سندھ میں ڈینگی اور ملیریا کے کیسز میں اضافہ ہوگیا۔

صوبے میں رواں سال کے ابتدائی سات مہینوں میں 2023 کی نسبت ڈنگی کیسز میں تقریبا 135 فیصد اضافہ ہوا ہے لیکن یہ شرح 2022 میں رپورٹ ہونے والے ڈنگی کیسز سے کئی گنا کم ہے۔

سندھ میں رواں سال اب تک ڈینگی بخار کے 1167 کیسز رپورٹ کیے جاچکے ہیں جن میں سے 1022 کیسز کا تعلق کراچی سے ہے جبکہ صوبے میں اس سال اب تک ملیریا کے 149102 کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں جن میں سے 1074 کیسز کراچی سے ہیں۔

کراچی میں سب سے زیادہ 329 ڈینگی کے کیسز ضلع شرقی جبکہ ملیریا کے سب سے زیادہ 543 کیسز ضلع ملیر سے رپورٹ کیے گئے ہیں۔

رواں سال اب تک کراچی میں ڈنگی کے سبب ایک ہلاکت رپورٹ کی گئی ہے جبکہ ملیریا سے اب تک سندھ میں کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔

طبی ماہرین نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں، مچھروں سے بچاؤ کے لیے مچھر دانی کا استعمال کریں اور گھروں میں پانی جمع نہ ہونے دیں، ڈھیلے لباس پہنے اور مچھر سے بچاؤ کے لیئے لوشن لگائیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں