پنجاب پولیس کے اہلکاروں کا کچے میں آپریشن سے انکار راستے میں اتر گئے
رحیم یار خان روانہ کیے گئے 25 اہلکار راستے میں ہی اتر گئے
پنجاب پولیس کے اہلکاروں نے راجن پور کے کچے کے علاقے مین ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن سے انکار کردیا اور راستے میں اتر گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق فاروق آباد کانسٹیبلری سے کچے میں آپریشن کیلیے روانہ کیے گئے 25 اہلکاروں نے راستے میں کچے کے علاقے جانے سے انکار کیا اور چار روز قبل ظاہر پیر انٹرچینج کے قریب بس سے اتر کر چلے گئے تھے۔
اہلکاروں نے اپنے متعلقہ انچارج کو جواب دیا کہ ہم اپنے نقصان کے خود ذمہ دار ہیں مگر کسی بھی صورت کچے کے علاقے میں ہونے والے آپریشن میں حصہ نہیں لیں گے۔ 25 اہلکاروں کے رویے اور انکار پر متعلقہ انچار نے ایک رپورٹ تیار کر کے متعلقہ افسران کو بھیجی جس میں مذکورہ اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: ڈاکوؤں کے حملے میں 12 اہلکاروں کی شہادت، ڈی پی او سمیت تین افسران کا تبادلہ کردیا گیا
اُدھر آئی جی پنجاب عثمان انور نے متبادل اہلکاروں کو روانہ کیا، جس پر نفری رحیم یار خان پہنچ گئی ہے۔ عثمان انور نے کہا کہ کچے میں نفری پوری ہے اور اب کوئی اہلکار غیر حاضر نہیں ہوگا۔
واضح رہے کہ چار روز قبل کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے شدید حملے میں 12 اہلکاروں کی شہادت کے بعد پنجاب حکومت نے سندھ کے ساتھ ملکر کچے میں آپریشن کا فیصلہ کیا، جس پر آئی جی پنجاب بھی 4 روز قبل کچے میں جوانوں کا حوصلہ بڑھانےکیلئے پہنچے تھے۔