ایف بی آر نے آسان ٹیکس ریٹرن فارم جاری کردیا
ٹیکس فارم اردو اور انگریزی زبان میں ترجمے کیساتھ جاری کیا گیا ہے
فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر )نے آسان ٹیکس ریٹرن فارم جاری کردیا۔
اس حوالے سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر ) کے چیف کوآڈینیٹر کا کہنا ہے کہ آسان ٹیکس ریٹرن فارم تاجر دوست اسکیم کے تحت جاری کیا گیا ہے، نان فائلرز آسان ٹیکس ریٹرن فارم پْر کرکے فائلربن جائیں، تاجر دوست اسکیم کے تحت وصول کیا گیا ایڈوانس ٹیکس بھی ایڈجسٹ ایبل ہوگا۔
چیف کوآرڈینیٹرایف بی آر کی فراہم کردہ معلومات کے مطابق ٹیکس فارم میں سالانہ فروخت، خریداری، آمدن کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔
ایف بی آرنے کل منافع، آمدن، سیونگ کی تفصیلات مانگی ہیں جبکہ تاجروں سے اداکردہ ٹیکسوں، ایڈجسٹ ایبل ٹیکس کی بھی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے چیف کوآڈینیٹر نے نئے فارم کے متعلق مزید بتایا کہ فارم میں ٹیلی فون، بجلی بل پر ادا کردہ ٹیکس کا ڈیٹا بھی مانگا گیا ہے۔
ایف بی آر نے تاجروں سے اثاثہ جات کی تفصیلات بھی طلب کی ہیں،ٹیکس فارم اردو اور انگریزی زبان میں ترجمے کیساتھ جاری کیا گیا ہے۔