دیر بالا میں افغان سرحد کے قریب پولیس نے دہشت گردوں کے عزائم خاک میں ملا دیے

دہشت گردوں نے خودکش جیکٹ بارودی سرنگ کے طور پر بچھائی تھیں جنہیں بروقت کارروائی کر کے ناکارہ بنادیا گیا


احتشام خان August 28, 2024
فوٹو اسکرین گریپ

خیبرپختونخوا پولیس نے دیر بالا میں افغان سرحد کے قریب کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے عزائم کو خاک میں ملادیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونکوا کے دیر بالا میں افغان سرحد کے قریب دہشت گردوں کی جانب سے بدامنی کی کوشش بروقت کارروائی کر کے ناکام بنادی گئی ہے۔

ضلعی پولیس آفیسر نے بتایا کہ افغان سرحد کے قریب دہشت گردوں کی جانب سے پانچ پانچ کلو گرام بارود سے بھری دو خودکش جیکٹس باردوری سرنگ کے طور پر پہاڑوں میں رکھی گئیں تھی۔

انہوں نے بتایا کہ جیکٹس کی موجودگی کی اطلاع پر مہارت کے ساتھ انہیں ناکارہ بنایا گیا اور دور سے نشانہ بناکر بارود کو پھاڑ دیا گیا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں