
ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونکوا کے دیر بالا میں افغان سرحد کے قریب دہشت گردوں کی جانب سے بدامنی کی کوشش بروقت کارروائی کر کے ناکام بنادی گئی ہے۔
ضلعی پولیس آفیسر نے بتایا کہ افغان سرحد کے قریب دہشت گردوں کی جانب سے پانچ پانچ کلو گرام بارود سے بھری دو خودکش جیکٹس باردوری سرنگ کے طور پر پہاڑوں میں رکھی گئیں تھی۔
انہوں نے بتایا کہ جیکٹس کی موجودگی کی اطلاع پر مہارت کے ساتھ انہیں ناکارہ بنایا گیا اور دور سے نشانہ بناکر بارود کو پھاڑ دیا گیا ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔