ریٹائرمنٹ کے سوال پر رونالڈو کا جواب سامنے آگیا

سعودی عرب میں کھیل کر خوش ہوں اور اسے ریٹائرمنٹ تک جاری رکھنا چاہتا ہوں، پرتگالی فٹبالر

(فوٹو: النصر)

ریٹائرمنٹ کے سوال پر معروف پرتگالی فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو کا جواب سامنے آگیا۔

غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو میں فٹ بال کے مقبول ترین کھلاڑی نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ میں کب ریٹائر ہوں گا کینوکہ مجھے ابھی فٹ بال کے میدان میں بہت کچھ کرنا ہے لیکن ممکنہ طور پر اگلے 2 یا 3 سال میں اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دوں گا۔


رونالڈو نے کہا کہ میں النصر سے ہی اپنی ریٹائرمنٹ لوں گا کیونکہ میں اس کلب میں بہت خوش ہوں، سعودی عرب میں کھیل کر خوش ہوں اور اسے ریٹائرمنٹ تک جاری رکھنا چاہتا ہوں۔

مزید پڑھیں: یوراگوئے کے فٹبالر میدان میں گر کر انتقال کرگئے

خیال رہے کہ رونالڈو نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو خیرباد کہنے کے بعد دسمبر 2022ء میں النصر میں شمولیت اختیار کی تھی۔
Load Next Story