کینسر میں مبتلا حنا خان نے والدہ کی سالگرہ پر جذباتی ویڈیو شیئر کردی

ویڈیو میں والدہ کو ایک خوبصورت پھولوں سے سجی میز پر کیک کاٹتے اور موم بتیاں بجھاتے ہوئے دکھایا گیا ہے


ویب ڈیسک August 28, 2024
فوٹو : انسٹاگرام

اسٹیج 3 بریسٹ کینسر میں مبتلا مشہور انڈین اداکارہ حنا خان نے اپنی والدہ کی سالگرہ منائی اور ایک جذباتی ویڈیو شیئر کردی۔

حنا خان نے اپنی والدہ کی سالگرہ منانے کے لیے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ان کی والدہ کو ایک خوبصورت پھولوں سے سجی میز پر کیک کاٹتے اور موم بتیاں بجھاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔







View this post on Instagram


A post shared by (@realhinakhan)






ویڈیو میں حنا خان کی والدہ کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے، 'میری خواہش ہے کہ اگلے سال اس وقت تک حنا مکمل طور پر ٹھیک ہو جائے، پھر ہم بہت اچھے سے سالگرہ منائیں گے۔ میں دل سے دعا کرتی ہوں کہ حنا جلدی ٹھیک ہو جائے'۔

حنا خان نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا، 'ماں، آپ کو صحت، خوشیوں اور طویل عمر کی دعا دیتی ہوں۔ آمین'۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں