درآمدی کوئلے پر چلنے والی آئی پی پیز کو تھر کوئلے پر منتقلی کیلئے کمیٹی تشکیل

سیکریٹری پاور ڈویژن کی سربراہی میں کمیٹی حکومت کو سفارشات اور عمل درآمد کا منصوبہ فراہم کرے گی، پاور ڈویژن


ویب ڈیسک August 28, 2024
کمیٹی تھرکوئلے پر منتقلی کے لیے سفارشات اور عمل درآمد کے لیے منصوبہ پیش کرے گی—فوٹﷺ: فائل

وفاقی وزیر توانائی اویس احمد خان لغاری نے درآمدی کوئلے پر چلنے والے تین آئی پی پیز کو تھر کوئلے پر منتقل کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی جو عمل درآمد کے لیے منصوبہ پیش کرے گی۔

پاور ڈویژن سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ وفاقی وزیر توانائی اویس احمد خان لغاری کی جانب سے درآمدی کوئلے پر چلنے والی آئی پی پیز کو تھر کوئلے پر منتقل کرنے کے لیے تشکیل دی گئی کمیٹی کی سربراہی ایڈیشنل سیکریٹری پاور ڈویژن کریں گے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کمیٹی تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد پلانٹس کو تھر کوئلے پر منتقل کرنے کے لیے تکنیکی اور مالیاتی تجزیہ پیش کرے گی۔

پاور ڈویژن نے کہا کہ مذکورہ کمیٹی تھر کی کانوں سے پروجیکٹ سائٹ تک کوئلے کی نقل و حمل کے لیے لاجسٹکس کا جائزہ لے گی۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ کمیٹی معلوماتی اسٹڈیز کے نتائج کی بنیاد پر حکومت پاکستان کو سفارشات اور عمل درآمد کا منصوبہ فراہم کرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں