مولانا فضل الرحمان اورصدرزرداری کی ملاقات میں کوئی سیاسی بات نہیں ہوئی ترجمان جے یو آئی
لگتا ہے ان بے بنیاد خبروں کے پیچھے گورنر خیبرپختونخوا ہیں، اسلم غوری
ترجمان جمعیت علمائے پاکستان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان اور صدر زرداری کی ملاقات ذاتی نوعیت کی تھی، ملاقات میں کوئی سیاسی بات نہیں ہوئی۔
صدر زرداری اور جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی ملاقات پر ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیا پر اس حوالے سے چلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صدر زرداری اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقات خالص ذاتی نوعیت کی تھی، ملاقات میں کوئی سیاسی بات چیت نہیں ہوئی۔
اسلم غوری نے کہا کہ جے یو آئی کا موجودہ سیاسی صورتحال کے حوالے سے واضح موقف ہے۔
انہوں نے کہا کہ لگتا ہے ان بے بنیاد خبروں کے پیچھے گورنر خیبرپختونخوا ہیں، وہ ایسی خبریں چلوا کر اپنے اندر کے خوف کا اظہار کر رہے ہیں۔