’ایکتا بینڈ بجادے گی تیرا‘ عامر علی کا ڈرامہ چھوڑنے پر دھمکی ملنے کا انکشاف
بالاجی ٹیلی فلمز کی طرف سے شوٹنگ میں خلل ڈالنے پر نوٹس ملا، اداکار
بھارتی اداکار عامر علی نے انکشاف کیا ہے کہ ایک مرتبہ انہیں بالاجی ٹیلی فلمز کی طرف سے شوٹنگ میں خلل ڈالنے پر نوٹس ملا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار نے بتایا کہ جب انہوں نے ٹی وی شو چھوڑنے کا اعلان کیا، تو انہیں بتایا گیا کہ 'ایکتا بینڈ بجا دے گی تیرا'۔
عامر علی نے بتایا کہ وہ صرف آٹھ گھنٹے کام کرتے تھے اور دوپہر سے پہلے سیٹ پر نہیں آتے تھے جس کی وجہ سے شوٹنگ متاثر ہوتی تھی۔
اداکار نے بتایا کہ وہ سیٹ پر تفریح کرنے جاتے تھے، اور اپنے کمرے میں صرف اپنے لیے پلے اسٹیشن رکھتے تھے۔
انہیں شوٹنگ میں خلل ڈالنے پر نوٹس ملا جب دیہاتیوں نے ان کے ساتھ کرکٹ کھیلنا شروع کیا اور دیگر اداکار بھی شامل ہوگئے۔