میرپور ماتھیلو صحافی بچل گھنیو کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار آلہ قتل برآمد

ایک روز قبل صحافی بچل گھنیو کو نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا


ویب ڈیسک August 28, 2024
فوٹو: فائل

پولیس نے گذشتہ روز قتل ہونے والے صحافی بچل گھنیو کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا۔

ایس ایس پی گھوٹکی سمیر نور نے تھانہ رونتی میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ مقامی صحافی محمد بچل گھنیو کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے، اور ملزم کی نشاندہی پر آلہ قتل بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

ایس ایس پی گھوٹکی نے بتایا کہ ملزم شوکت گھنیو کو خفیہ اطلاع پر گرفتار کیا گیا جبکہ دیگر ملوث ملزمان کو بھی جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

خیال رہے کہ ایک روز قبل صحافی بچل گھنیو کو نامعلوم ملزمان نے اس وقت فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا جب وہ اپنے گھر کے قریب کھیتوں میں موجود تھے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں