
بھارتی میڈیا کے مطابق یش راج فلمز (YRF) میں "دھوم 4" بنانے کیلئے پیشرفت ہوئی ہے۔
پروڈیوسر ادیتیہ چوپڑا آیان مکرجی کو 'دھوم 4' کے لیے ہدایت کار کے طور پر منتخب کرنے کے خواہاں ہیں۔
'دھوم 4' ادیتیہ چوپڑا کا سب سے زیادہ اہم پروجیکٹ ہے، جسے وہ بہترین کاسٹ اور ہدایت کار کے ساتھ بنانا چاہتے ہیں۔
نئی فلم کی کاسٹنگ کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا اور 2025 کے وسط تک اس بارے میں حتمی فیصلہ کرلیا جائے گا۔
آیان مکرجی اس وقت 'وار 2' پر کام کر رہے ہیں اور اس کے بعد 'بھرماسترا' پر کام کریں گے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔