عوام اورکارکنان پرامن احتجاج کریں عمران خان

عالم اسلام کو متحد ہوکرسازشوںکامقابلہ کرناہوگا، احتجاجی ریلی سے خطاب.


Numainda Express September 22, 2012
عالم اسلام کو متحد ہوکرسازشوںکامقابلہ کرناہوگا، احتجاجی ریلی سے خطاب۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے نبی آخرالزماں حضرت محمدؐ کی شان میں گستاخانہ فلم کی شدیدمذمت کرتے ہوئے عوام اورکارکنوںکوپرامن احتجاج کرنے کی تلقین کرتے ہوئے کہاہے کہ مغرب میںایک چھوٹاسا فتنہ اسلام کے خلاف سازشوں میںمصروف ہے۔

اسی فتنے نے آزادیِ رائے کے نام پرسلمان رشدی کوہیرو بنایا۔عالمِ اسلام کومتحدہوکر ان سازشوںکا مقابلہ کرنا ہوگا، احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ مغربی عوام کی زندگیوںمیںدین نام کی کوئی چیزموجودنہیں،وہ نبی کریمؐ کی شان میںاس لیے توہین کر رہے ہیںکہ انھیںمعلوم ہے کہ مسلمان اپنے نبی سے حددرجہ عقیدت رکھتے ہیں۔جتنامغرب کومیں جانتا ہوںاتناپاکستان کاکوئی دوسرا سیاسی رہنمانہیںجانتا۔

مغربی عوام نے عراق جنگ میںاپنی حکومتوںکے خلاف زبردست احتجاج کیا تھاصرف برطانیہ میں20لاکھ عوام نے مظاہرہ کرکے تاریخی احتجاج ریکارڈکرایاتھا۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہاکہ ہمیںدہشتگردی کے خلاف جنگ کوجیتنے کیلیے حکمت عملی ترتیب دیناہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں