معظم جاہ انصاری آئی جی بلوچستان تعینات نوٹیفکیشن جاری

پولیس سروس گریڈ22کے معظم جاہ انصاری کمانڈنٹ فرنٹیئر کانسٹیبلری تعینات تھے


ویب ڈیسک August 28, 2024
نوتعینات شدہ آئی جی بلوچستان معظم جاہ انصاری صدر مملکت آصف زرداری سے ملاقات کررہے ہیں ( فوٹو: ایکسپریس نیوز)

وفاقی حکومت نے معظم جاہ انصاری کو آئی جی بلوچستان تعینات کردیا، تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق معظم جاہ انصاری کو آئی جی بلوچستان تعینات کردیا گیا ہے جبکہ سابق آئی جی بلوچستان اور پولیس سروس گریڈ21کے عبدالخالق شیخ کواسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ پولیس سروس گریڈ22کے معظم جاہ انصاری کمانڈنٹ فرنٹیئر کانسٹیبلری تعینات تھے۔

دریں اثنا صدر مملکت آصف علی زرداری سے بلوچستان کے نئے تعینات شدہ آئی جی معظم جاہ انصاری نے ملاقات کی، ملاقات میں صدر نے بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے مؤثر اقدامات لینے کی ضرورت پر زور دیا۔

صدر مملکت نے آئی جی بلوچستان کے لیے ذمہ داریوں کی خوش اسلوبی سے انجام دہی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں