کرینہ کپور نے اپنی کتاب کے خلاف قانونی نوٹس کا جواب دے دیا

مدھیہ پردیش ہائی کورٹ نے کیس کیلئے اگلی سماعت 10 ستمبر کو مقرر کی ہے


ویب ڈیسک August 28, 2024
فوٹو : انسٹاگرام

بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور خان نے مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کی جانب سے ان کی کتاب 'Pregnancy Bible' کے خلاف جاری کردہ قانونی نوٹس کا جواب دے دیا۔

اداکارہ نے کتاب کے عنوان پر اعتراضات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ان کا مقصد کسی کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانا نہیں تھا۔

کرینہ کپور کے وکیلوں نے واضح کیا کہ کتاب کسی کمیونٹی کی توہین کے لیے نہیں لکھی گئی جبکہ مدھیہ پردیش ہائی کورٹ نے اگلی سماعت 10 ستمبر کو مقرر کی ہے۔

سوشل ایکٹوسٹ کرسٹوفر انتھونی نے کتاب کے عنوان کے خلاف درخواست دائر کی تھی، جس میں 'Bible' کے لفظ کو عیسائی کمیونٹی کے لیے نامناسب قرار دیا گیا۔

اداکارہ کی کتاب 'Pregnancy Bible' اگست 2021 میں شائع ہوئی اور ابتدا میں بہت مقبول ہوئی تھی لیکن عنوان پر تنازعے کے باعث قانونی نوٹس کا سامنا کرنا پڑا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں