وزیراعلیٰ پختونخوا کو پروٹوکول نہ دینے پر مریم نواز کو مراسلہ ارسال

وی آئی پیز کو پروٹوکول دینا صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے، معاملے کی انکوائری کرائی جائے، محکمہ داخلہ


ویب ڈیسک August 29, 2024
فوٹو: ایکسپریس ویب

صوبائی محکمہ داخلہ نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کو دورہ فیصل آباد میں سیکورٹی نہ دینے پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو مراسلہ لکھ دیا۔

مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ وی وی آئی پیز اور وی آئی پیز کو پروٹوکول دینا صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے، اس بات کی انکوائری کی جائے کہ وزیراعلیٰ کو پروٹوکول کیوں نہیں دیا گیا۔

خیال رہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور 9 مئی مقدمات کے سلسلے میں بدھ کو فیصل آباد کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش ہوئے تھے۔

عدالت نے علی امین گنڈا پور کی 9 مئی کے چاروں مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے 12 ستمبر کو دوبارہ پیش ہونے کا حکم دیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں