ہاکس بے کے ایم سی کے ہٹ کا اگلا حصہ بیٹھ گیا دیواریں ٹوٹ گئیں

ساحلی علاقے کا بہترین ہٹ مسلسل عدم توجہی کے باعث تباہ ہونے لگا،تعمیرات بوسیدہ ہوگئی ہیں


نعیم خانزادہ August 30, 2024
ہاکس بے پر کے ایم سی ہٹ کے ایک حصے کا ملبہ ساحل پر گرا ہوا ہے ۔ فوٹو : ایکسپریس

بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ہاکس بے پرہٹ کا اگلا حصہ عدم توجہی کے باعث بیٹھ گیا۔

دیواریں ٹوٹ گئیں، سمندری پانی اور مٹی ہٹ میں داخل ہوگئی، تفصیلات کے مطابق تفریحی مقام ہاکس بے پر کے ایم سی کا سرکاری ہٹ مسلسل عدم توجہ کا شکار ہے جس کی وجہ سے اس کی دیواریںکمزور ہوگئی تھیں،ان دنوں سمندر کی لہریں معمول سے زیادہ تیز ہیں اسی وجہ سے کمشنر نے سمندر پر نہانے پر پابندی عائد کی ہوئی ہے،تیزسمندری لہروں کی وجہ سے کے ایم سی کے ہٹ کا بوسیدہ حصہ اور کمزور دیواریں ٹوٹ گئیں۔

سمندرکی جانب والا حصہ گرگیا اور برساتی پانی ہٹ میں داخل ہوگیا جس کی وجہ سے پورے ہٹ میں مٹی داخل ہوگئی، سمندری پانی کی وجہ سے اندرونی حصہ بھی متاثرہوا ، ذرائع کا کہنا ہے کہ کے ایم سی کا ہٹ ماضی میں بہترین ہٹ میں شمار ہوتا تھا تاہم مسلسل عدم توجہی کے باعث اس کی تعمیرات بوسیدہ ہوگئی تھیں اور مرمتی کام نہیں کیا جاسکا جس کی وجہ سے ہٹ سمندری لہروں کا دباؤ برداشت نہ کرسکا اور دیواریں ٹوٹ گئیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔