اروشی روٹیلا کو معمولی سی چوٹ پر مداحوں کیجانب سے ایک لاکھ گلاب کا تحفہ

اداکارہ کو گلاب کے پھولوں کے گلدستوں سے گِھرے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے


ویب ڈیسک August 29, 2024
فوٹو : انسٹاگرام

بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل اروشی روٹیلا کی معمولی سی چوٹ پر مداحوں نے اُنہیں ایک لاکھ گلاب کے پھول بھیج دیے۔

گزشتہ ہفتے اروشی روٹیلا نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اپنے زخمی ہاتھ کی ویڈیو پوسٹ کی تھی، مذکورہ ویڈیو میں اداکارہ کے ہاتھ کی انگلی سے خون بہہ رہا تھا اور وہ اسپتال میں موجود تھیں۔

اروشی روٹیلا نے اپنی پوسٹ میں مداحوں سے درخواست کی تھی کہ وہ اُن کی جلد صحتیابی کے لیے دُعا کریں۔

اب اداکارہ نے ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرنے کے لیے انسٹاگرام پر اپنی چند نئی تصاویر پوسٹ کی ہیں جن میں اُنہیں گلاب کے پھولوں کے گلدستوں سے گِھرے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

مزید پڑھیں: اروشی روٹیلا ایک بار پھر زخمی، اسپتال سے ویڈیو جاری

بھارتی اداکارہ نے پوسٹ میں انکشاف کیا ہے کہ اُن کے مداحوں نے اُن کی جلد صحتیابی کی دُعا کرتے ہوئے اُن کے لیے ایک لاکھ گلاب کے پھول بھیجے ہیں۔

اروشی روٹیلا کی پوسٹ پر جہاں اُن کے مداحوں نے اُن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا تو وہیں متعدد صارفین نے اداکارہ پر کڑی تنقید کی۔

صارفین نے اداکارہ سے مخاطب ہوئے ہوئے کہا کہ آپ کسی اور کو پاگل بنائیں کیونکہ بالی ووڈ کے نامور اداکاروں کو کینسر جیسی جان لیوا بیماری ہوئی ہے لیکن اُنہیں تو کسی نے ایک پھول تک نہیں بھیجا اور آپ کی معمولی سی چوٹ پر ایک لاکھ گلاب آگئے۔

ایک صارف نے طنزیہ انداز میں اروشی روٹیلا سے پوچھا کہ کیا آپ کے بھی مداح ہیں؟ جبکہ ایک صارف نے کہا کہ اروشی ہمیشہ کی طرح سستی تشہیر کرکے توجہ حاصل کررہی ہیں۔


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں