این جی او کی آڑ میں تعلیمی اداروں میں منشیات کی فروخت خاتون سمیت 3 افراد گرفتار

گرفتار خاتون کراچی ، حیدرآباد کے تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرتی تھی، اے این ایف


ویب ڈیسک August 29, 2024
گرفتار ملزمان میں گروہ کا سرغنہ بھی شامل ہے:فوٹو:فائل

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے کراچی میں این جی او کی آڑ میں منشیات فروخت کرنے والے 3 افراد کو گرفتار کرلیا۔

کراچی کے علاقے لانڈھی میں انسانی حقوق کی این جی او کی آڑ میں منشیات جیسے مکروہ دھندے میں ملوث خاتون سمیت تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتا ملزمان میں گروہ کا سرغنہ بھی شامل ہے۔ ملزمان کے قبضے سے ڈیڑھ کلو گرام سے زائد ہیروئن بھی برآمد کی گئی۔

حکام کا کہنا تھاکہ اے این ایف نے خفیہ اطلاع کے ذریعے ڈرگ کیرئیر خاتون کو ٹنڈو آدم سے کراچی پہنچتے ہی منشیات سمیت گرفتار کرکے 400 گرام ہیروئن برآمد کرلی۔ خاتون کی نشاندہی پر گرفتار کیے گیے ملزم سے 500گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔ دونوں ملزمان سے تفتیش کے دوران انکشافات کی روشنی میں گروہ کے سرغنہ کو غیر قانونی اسلحہ اور منشیات سمیت گرفتار کر لیا گیا۔ تینوں ملزمان سے مجموعی طور ڈیرھ کلو گرام ہیروئن برآمد برآمد ہوئی جبکہ ملزمان نے کراچی کی معروف یونیورسٹیوں اور ہاسٹلز میں طلباء کو منشیات اسمگلنگ کا انکشاف بھی کیا۔

خاتون کے ذریعے کراچی،حیدرآباد اور اس کے ملحقہ علاقوں میں طلباء کو منشیات سپلائی کی جاتی تھی۔ ملزمان کی گاڑی کی تلاشی کے دوران مختلف پریس کارڈز ، پریس مونو گرام، جعلی نمبر پلیٹیں بھی برآمد ہوئیں۔ ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ کرلیاگیا ہے اور ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں