
جڑواں شہروں میں ہلکی بارش اور بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اب تک سید پور ویلج میں 18 ملی میٹر، گولڑہ میں 10 اور پی ایم ڈی میں 20 ملی میٹر بارش ہوچکی ہے۔
بوکڑہ میں 3، شمس آباد 15 اور کچہری میں 7 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ نالہ لئی میں پانی کی سطح معمول کے مطابق برقرار ہے۔ نالہ لئی میں کٹاریاں برج پر پانی کی سطح 5 اور گوالمنڈی میں 4 فٹ ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔