کراچی حصص مارکیٹ کاروباری سرگرمیاں محدود مزید 31 پوائنٹس کمی

غیرملکیوں نے 23 لاکھ ڈالر نکال لیے، انڈیکس 29497 پربند،کاروباری حجم 22 فیصد کم، 6 کروڑحصص کے سودے


Business Reporter July 09, 2014
296 میں سے 144 کمپنیوں کے دام نیچے، 127 کی قیمتوں میں اضافہ، سرمایہ کاروں کو 10 ارب89 کروڑ کا نقصان۔ فوٹو: آن لائن/فائل

ISLAMABAD: کراچی اسٹاک ایکس چینج میں کم حاضری اور محدود کاروباری سرگرمیوں کے سبب منگل کو بھی اتارچڑھاؤ کے بعد مندی کے اثرات غالب رہے جس سے انڈیکس کی29500 کی حد بھی گرگئی۔

49 فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی جبکہ سرمایہ کاروں کے مزید10 ارب89 کروڑ67 لاکھ98 ہزار610 روپے ڈوب گئے۔ ماہرین اسٹاک وتاجران کا کہنا تھا کہ بیشتراسٹاک ممبران وسرمایہ کاروں کی عمرے کی ادائیگی اور دیگر عبادات میں مصروفیت کی وجہ سے مارکیٹ میں حاضری انتہائی کم ہوگئی ہے جس کی وجہ سے یومیہ کاروباری حجم بھی محدود ہوگیا ہے۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ ملک کے سیاسی افق پر پھیلنے والی بعض منفی افواہیں بھی حصص کی تجارت کو متاثر کررہی ہیں اور مارکیٹ میں سرگرم سرمایہ کار کھل کر سرمایہ کاری سے گریز کررہے ہیں۔

ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر24.11 پوائنٹس کی تیزی بھی رونما ہوئی کیونکہ مقامی کمپنیوں، بینکوں ومالیاتی اداروں اور این بی ایف سیز کی جانب سے مجموعی طور پر32 لاکھ98 ہزار299 ڈالرکی سرمایہ کاری کی گئی تاہم اس دوران غیرملکیوں کی جانب سے23 لاکھ34 ہزار720 ڈالر، میوچل فنڈز کی جانب سے8 لاکھ14 ہزار812 ڈالر، انفرادی سرمایہ کاروں کی جانب سے76 ہزار681 ڈالر اور دیگر آرگنائزیشنز کی جانب سے 72 ہزار86 ڈالر مالیت کے سرمائے کے انخلا نے تیزی کے اثرات کو زائل کرتے ہوئے مارکیٹ کو مندی سے دوچار کردیا۔

کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس 31.39 پوائنٹس کی کمی سے29497.57 ہوگیا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس13.58 پوائنٹس کی کمی سے20387.99 اور کے ایم آئی30 انڈیکس82.74 پوائنٹس کی کمی سے47697.92 ہوگیا، کاروباری حجم پیر کی نسبت22.11 فیصد کم رہا اور مجموعی طور پر6 کروڑ1 لاکھ99 ہزار 850 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار296 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں127 کے بھائو میں اضافہ، 144 کے دام میں کمی اور25 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

جن کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ان میں باٹا پاکستان کے بھاؤ 143.12 روپے بڑھ کر 3274 روپے اور یونی لیورفوڈز کے بھائو100 روپے بڑھ کر 8200 روپے ہوگئے جبکہ نیسلے پاکستان کے بھاؤ 150 روپے کم ہوکر7850 روپے اور سینوفی ایونٹیز کیک بھائو 44.99 روپے کم ہوکر854.96 روپے ہو گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں