پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے کراچی میں 35 ویں قومی کھیلوں کے انعقاد کی منظوری دیدی

گیمز میں شریک کھلاڑیوں کا ڈوپ ٹیسٹ کرایا جائے گا، صوبائی وزیر کھیل محمد بخش مہر

فوٹو: فائل

پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے کراچی میں 35 ویں قومی کھیلوں کے انعقاد کی منظوری دے دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ کے وزیر کھیل امور نوجوانان سردار محمد بخش مہر کے ایسوسی ایشن کے ساتھ اجلاس میں مختلف امور کا جائزہ لینے بعد فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں ایسوسی ایشن کے صدر سید عابد قادری، سیکریٹری جنرل محمد خالد محمود، وینا مسعود سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری احمد علی راجپوت، اسلم مہر، وسیم ہاشمی اور آصف عظیم ودیگر بھی موجود تھے۔


اس موقع پر گیمز کے انتظامات کے حوالے سے شرکاء کو بریفنگ دی گئی۔ صوبائی وزیر کھیل محمد بخش مہر نے بتایا کہ قومی گیمز کی ٹارچ ریلے کے افتتاح کیلیے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو مدعو کیا جائے گا، گیمز میں شریک کھلاڑیوں کا ڈوپ ٹیسٹ کرایا جائے گا۔

پی او اے صدر کا کہنا تھا کہ باہمی مشاورت سے نیشنل گیمز کی تاریخوں کا اعلان ہوگا، گیمز میں سیکیورٹی اداروں کے ساتھ اسکاؤٹس کی خدمات لی جائیں۔

پی او اے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ گیمز سے قبل والنٹیئرز کی ٹریننگ کرائی جائے، ٹارچ ریلے کے موقع پر فضائی آلودگی سے بچنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔
Load Next Story