12 سالہ بچی کے گینگ ریپ قتل کا ملزم 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

ملزم کو گزشتہ روز بس ٹرمینل سے گرفتار کیا گیا تھا، پولیس


ویب ڈیسک August 29, 2024
بچی کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے:فوٹو:فائل

کراچی کی عدالت نے 12 سالہ بچی کے گینگ ریپ اور قتل میں ملوث ملزم کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت کے روبرو 12 سالہ بچی کا گینگ ریپ اور قتل کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے گرفتار ملزم وقار کو عدالت میں پیش کیا۔ تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزم کا ڈی این اے کرانا ہے مزید تفتیش کرنی ہے۔ وکیل صفائی نے موقف دیا کہ ملزم کیخلاف کوئی شواہد ہیں نہیں ہیں۔ ملزم پر تشدد کیا گیا ہے۔ تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزم کے دیگر ساتھیوں کو گرفتار کرنا ہے۔

ملزم کو گذشتہ روز کینٹ اسٹیشن کے قریب بس ٹرمینل سے گرفتار کیا گیاتھا۔ ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا ۔ عدالت نے ملزم وقار کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔ ملزم کیخلاف متاثرہ بچی کی والدہ کے مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں