بنگلادیش کیخلاف دوسرے ٹیسٹ کیلیے پاکستانی اسکواڈ میں 2 اہم کھلاڑی شامل

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا


ویب ڈیسک August 29, 2024
فوٹو : اے ایف پی

بنگلادیش کے خلاف سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستان نے 12 رکنی اسکواڈ میں دو کھلاڑیوں کو شامل کرلیا ہے جبکہ شاہین شاہ آفریدی کو آرام دیا گیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق قومی ٹیم کے اسکواڈ میں اسپنر ابرار احمد اور فاسٹ بولر میر حمزہ کو شامل کیا گیا ہے۔

فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو شامل نہیں کیا گیا۔ چند روز قبل، شاہین آفریدی کے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی جس کے باعث وہ فیملی کے ساتھ مصروف ہیں۔

مزید پڑھیں: شکیب پر قتل کا مقدمہ؛ بنگلادیشی کپتان و وکٹ کیپر حمایت میں آگئے

قبل ازیں، پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلسپی کا کہنا تھا کہ شاہین آفریدی ابھی باپ بنے ہیں اور ہم چاہتے ہیں شاہین اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزاریں۔ شاہین آفریدی کے ساتھ اظہر محمود کام کر رہے ہیں اور تینوں فارمیٹس کی کرکٹ کھیل رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: پاک بنگلادیش ٹیسٹ سیریز؛ قومی ٹیم میں 3 تبدیلیوں کا امکان

ٹیم کے 12 رکنی اسکواڈ میں کپتان شان مسعود، نائب کپتان سعود شکیل، صائم ایوب، عبداللہ شفیق، وکٹ کیپر محمد ضوان، بابر اعظم، سلمان علی آغا، نسیم شاہ، خرم شہزاد، محمد علی، ابرار احمد اور میر حمزہ شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

پاکستان